وزیر اعظم کو جے آئی ٹی کی جانب سے بلائے جانے پر قوم کو مبارکباد: عمران خان

Imran Khan

Imran Khan

لاہور (جیوڈیسک) عمران خان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کو جے آئی ٹی میں پیش ہونے کے لیے سمن جاری کیا گیا ہے، ان کی طلبی پرپوری قوم کو مبارکباد دیتا ہوں۔

ایک بیان میں چیئر مین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ پہلی دفعہ ایک وزیر اعظم کو قانون کے کٹہرے میں لایا گیا ہے، تحقیقات تک وزیراعظم کو مستعفی ہو جانا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ جے آئی ٹی میں نمائندگی کرنے والے ادارے وزیراعظم کے ماتحت ہیں۔