وزیر اعظم نے لوڈشیدنگ میں کمی کا اعلان کر دیا

Nawaz Sharif

Nawaz Sharif

اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیر اعظم محمد نواز شریف نے ملک بھر میں لوڈ شیڈنگ کے دورانیے کو کم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

وزیر اعظم کی ہدایت پر عمل درآمد کرتے ہوئے آئندہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ نصف کر دیا جائے گا۔ شہری علاقوں میں 3 اور دیہی علاقوں میں 4 گھنٹے لوڈ شیڈنگ ہوگی۔

وزیراعظم نے فیصلے پر فوری عمل درآمد کیلئے سیکرٹری پانی وبجلی کو ہدایات جاری کر دی ہیں۔