وزیراعظم معاملہ الجھا رہے ہیں حل کی طرف آئیں : پرویز الہی

Pervez Elahi

Pervez Elahi

لاہور (جیوڈیسک) قومی اسمبلی کے اجلاس سے واک آؤٹ کے بعد پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران سوالات کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اپوزیشن نے پاناما لیکس کے حوالے سے جو سات سوال وزیراعظم کو کافی دن پہلے پیش کیے تھے انہیں ان کا جواب دینا چاہئے تھا۔

خیال تھا کہ وہ کچھ نہ کچھ سوالوں کے جواب تو دیں گے لیکن توقعات کے برعکس انہوں نے اپوزیشن کے سوالات کا جواب دینا تو کجا کسی ایک سوال کا ذکر تک نہیں کیا جس کے باعث اپوزیشن نے باہمی مشورہ سے اجلاس سے واک آؤٹ کا فیصلہ کیا۔

منگل کو متحدہ اپوزیشن اس صورتحال پر غور کرے گی اور آئندہ کا متفقہ لائحہ عمل طے کرے گی۔