وزیراعظم کا معاملہ طبی معائنے کا نہیں پاناما کا ہے: طاہر القادری

Tahirul Qadri

Tahirul Qadri

لندن (جیوڈیسک) ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے علامہ طاہر القادری نے الزام عائد کیا کہ شریف خاندان تیس سال سے کرپشن ، ٹیکس چوری اور کالے دھن سے بیرون ملک آف شور کمپنیاں بنا رہے ہیں۔ طاہر القادری کہتے ہیں کہ جو لوگ جائز کاروبار سے پیسہ بناتے ہیں انہیں آف شور کمپنیاں بنانے کی کیا ضرورت ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا ہائی کورٹ لندن کے مطابق 1980 سے پہلے ان کے پاس آف شور کمپنیاں ہیں۔ پاناما لیکس پر کون موخذاہ کرے گا، کون پوچھے گا؟۔ وزیراعظم کا معاملہ طبی معائنے کا نہیں پاناما کا ہے۔

پاکستان میں آئین اور قانون کب طاقتور ہو گا؟۔ علامہ طاہر القادری نے کہا پاناما لیکس پر آئس لینڈ ، یوکرائن کے وزیراعظم بغیر کسی کمیشن کے مستعفیٰ ہو گئے ہیں۔