وزیراعظم تمام ممبران کیساتھ میری نئی آنیوالی فلم ہوٹل دیکھیں، میرا کی خواہش

Meera

Meera

لاہور (جیوڈیسک) اپنی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ میرا کا کہنا تھا کہ شرمین عبید چنائے کا آسکر جیتنا فخر کی بات ہے۔

خواہش ہے کہ وزیر اعظم میری فلم “ہوٹل” تمام ممبران قومی اسمبلی کے ساتھ وزیر اعظم ہاؤس میں دیکھیں ۔ فلم یکم اپریل سے ریلیز ہو رہی ہے۔ اداکارہ کا کہنا ہے کہ ساری اسپورٹ قومی کرکٹ ٹیم کے ساتھ ہے۔

انہوں نے کرکٹ ٹیم کو دعوت دی کہ وہ وطن واپس آ کر انکی فلم دیکھیں۔ آفریدی کے بیان پر میرا کا کہنا تھا کہ ان کا بھارت میں بیان عقل سے بالا تر ہے پیار پاکستان میں بھی بہت ملتا ہے۔

اس موقع پر ادکارہ میرا نے ٹی 20 ٹیم کو مشورے بھی دے ڈالے۔ کہنے لگیں کہ کرکٹ ٹیم کے بیان زیادہ آتے ہیں کارکردگی کم ہے ٹیم کو پریشرائز نہیں ہونا چاییے۔