وزیراعظم میاں محمد نوازشریف کے انقلابی اقدامات کے باعث ملک وقوم کے وقار میں اضافہ

Mian Mohammad Nawaz Sharif

Mian Mohammad Nawaz Sharif

پیرس (زاہد مصطفی اعوان ) وزیراعظم میاں محمد نوازشریف کے انقلابی اقدامات کے باعث ملک وقوم کے وقار میں اضافہ ہوا ملک کو درپیش تمام چیلنجز کا میاں برادران نے مقابلہ کیا اور بحرانوں کا خاتمہ کیا ان خیالات کااظہار مسلم لیگ فرانس کے چیئرمین چوہدری شاہین اختر نے صحافیوں سے پاکستان سے واپسی پر گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ کی حکومت نے برق رفتاری کے ساتھ ملک کو درپیش چیلنجز اور بحرانوں کا خاتمہ کیا جس سے عوامی مشکلات میں واضح کمی ہوئی جراتمندانہ پالیسیوں کے باعث آج قوم کے سرفخر سے بلند ہوئے چوہدری شاہین اختر نے کہا کہ تحصیل گوجرخان کی میں ایم این اے راجہ جاوید اخلاص کی قیادت بلاتفریق تعمیر وترقی کاسلسلہ جاری ہے جس کے باعث تحصیل گوجرخان میں مسلم لیگ کی مقبولیت میں اضافہ ہوا۔