وزیر اعظم میاں نواز شریف کی پیرس آمد کے موقع پر پاکستان مسلم لیگ (ن) فرانس کی جانب سے شاندار استقبال

Nawaz Sharif

Nawaz Sharif

پیرس (زاہد مصطفی اعوان) وزیر اعظم میاں نواز شریف کی پیرس آمد کے موقع پر پاکستان مسلم لیگ (ن) فرانس کی جانب سے شاندار استقبال کیا گیا۔ صدر پاکستان مسلم لیگ ن فرانس چوہدری ریاض پاپا نے پھولوں کا گلدستہ پیش کیا ۔

جس پر میاں نواز شریف نے ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے خیریت معلوم کی اور پارٹی کے لئے چوہدری ریاض پاپا کی خدمات کو سراہا۔وزیر اعظم نے بیرون ملک خاص کر فرانس میں پارٹی کو مزید منظم اور فعال بنانے پر بھی زور دیا۔

اس موقع پر ن لیگ آزاد کشمیر ونگ کے صدر راجہ اشفاق اور جنرل سیکرٹری چوہدری نعیم بھی موجود تھے۔جبکہ جنرل سیکرٹری شیخ وسیم اکرم ۔نائب صدر سبط مذمل نے وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف سے ملاقات کی ۔