میاں محمد نواز شریف کا فرانس میں ہونے والی دہشت گردی پر تعزیت کا اظہار

Nawaz Sharif

Nawaz Sharif

پیرس (زاہد مصطفی اعوان) وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کا فرانس میں ہونے والی دہشت گردی پر تعزیت کا اظہار ۔وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف اسلام آباد میں فرانسیسی سفارت خانے پہنچ گئے۔

تفصیل کے مطابق وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف فرانس میں دہشت گردی کا شکار ہونے والے فرنچوں کیلئے تعزیت کرنے کے لئے فرانسیسی سفارت خانے گئے اوروہاں تعزیت کا اظہار کیا۔ وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ مشکل وقت میں فرانس کے ساتھ ہر ممکن تعاون کے لئے تیار ہیں۔پاکستان خود دہشت گردی کاشکارہے۔ پاکستان میں فرانسیسی سفیر نے کہاکہ پاکستانی عوام کے عزم و ہمت سے بہت کچھ سیکھنا چاہتے ہیں۔

وزیر اعظم نواز شریف نے اسلام آبادمیں فرانس کے سفارت خانے کادورہ کیا، فرانسیسی سفیر نے وزیر اعظم کا ستقبال کیا۔ وزیر اعظم نے فرانس میں ہونے والے دہشت گرد حملے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔

وزیرا عظم کا کہنا تھا کہ پاکستان کی حکومت اور عوام دہشت گردی کے خلاف پر عزم ہیں ، عالمی برادری کے ساتھ مل کر دہشت گردی کو شکست دیں گے۔تعزیتی پیغام میں وزیر اعظم نے کہاکہ فرانس کے عوام کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔