وزیراعظم ماہ رمضان میں وطن واپس آئیں گے : مریم نواز شریف

Maryam Nawaz Sharif

Maryam Nawaz Sharif

لاہور (جیوڈیسک) مریم نواز نے کہا کہ آپریشن کامیاب رہا تھا۔ وزیراعظم کے ہارٹ کی سرجری ساڑھے چار گھنٹے سے زائد تک جاری رہی۔ وزیراعظم اب آہستہ آہستہ ہوش میں آ رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم 48 گھنٹے تک آئی سی یو میں رہیں گے، میری والدہ ان کے پاس ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم کے چار بائی پاس ہوئے۔ کل یا پرسوں ڈاکٹرز انہیں چلنے کی اجازت دیں گے۔ وزیراعظم پہلے سے زیادہ صحت مند ہو کر واپس آئیں گے اور انشااللہ رمضان کے دنوں میں وزیراعظم پاکستان میں موجود ہوں گے۔

مریم نواز نے کہا کہ وزیراعظم کو بیماری کی نوعیت کا شاید علم نہیں تھا۔ وہ جب لندن چیک اپ کرانے آئے تو انہیں چار ہفتے بعد آنے کا کہا گیا تھا۔ انجیو گرافی میں بلاکیج نظر آیا جس وجہ سے بائی پاس کا فیصلہ ہوا۔

انہوں نے کہا بیماری میں ہی وزیراعظم نے جلسوں میں تقریر کی تھیں۔ بڑے اپ ڈاؤن آئے لیکن وزیراعظم نے مقابلہ کیا، وہ ایک فائٹر ہیں۔ کچھ لوگ سمجھتے ہیں کہ انہیں پریشر میں لا کر اپنی مرضی کا کام لیں گے، وہ لوگ غلط فہمی میں ہیں۔

وزیراعظم کی صحت بائی پاس کے بعد بہتر ہو جائے گی۔ نواز شریف کی مقبولیت کی وجہ سے سازشیں ہو رہی ہیں۔ وزیراعظم ایک شفیق باپ ہیں۔ آپریشن تھیٹر میں جانے سے پہلے مجھے تسلی دی۔