وزیراعظم نے قومی اسمبلی میں غلط بیانی نہیں کی: مریم اورنگزیب

Maryam Aurangzeb

Maryam Aurangzeb

اسلام آباد (جیوڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نے قومی اسمبلی یا کسی فلور پر غلط بیانی نہیں کی۔

سپریم کورٹ میں پاناما کیس کی سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کے دوران انہوں نے کہا کہ عدالت میں جھوٹے الزامات لگا کر کیس نہیں جیتا جاسکتا ، جو لوگ کنٹینر پر کھڑے ہو کر بات کرنے کے عادی ہیں انہیں لگتا ہے ہر ان جیسا طوفان بدتمیزی ہر طرف جاری ہے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ جماعت اسلامی کی جانب سے عدالت میں جو پٹیشن دائر کی گئی اس پر جو دلائل پیش کئے گئے وہ اس کے برعکس تھے ، جماعت اسلامی نے کسی پٹیشن کے ساتھ کوئی ثبوت نتھی نہیں کیا اور تیسری بار منتخب وزیر اعظم کو نااہل قرار دینے کی باتیں کی جا رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آج سپریم کورٹ میں سماعت کے دوران عدالت نے بھی یہ قرار دیا کہ ابھی تک کوئی ایسا ٹھوس ثبوت پیش نہیں کیا جاسکا جس کی بنیاد پر وزیر اعظم کو نااہل قرار دیا جا سکے۔