وزیراعظم نواز شریف کے ولولہ انگیز خطاب نے بھارت کو مجرموں کے کٹہرے میں کھڑا کر دیا ہے، مسلم لیگ ن فرانس

Akhter Butt PML N France

Akhter Butt PML N France

پیرس (میاں امجد) پاکستان مسلم لیگ ن فرانس کے صدر اختر علی بٹ، پاکستان مسلم لیگ ن فرانس کے جنرل سیکرٹری محمد یوسف خان ، پاکستان مسلم لیگ(ن) فرانس کے چیف آرگنائز میاں محمد حنیف اور پاکستان مسلم لیگ ن فرانس کےچیرمین شیخ طارق جاوید ،آفتاب گھلو پریس سیکرٹری، عبدالقدیرمیر نائب چیرمین ،چوہدری محمد حسین سنئیر نائب صدر پاکستان مسلم لیگ ن فرانس،چوہدری سجاد نائب صدر پاکستان مسلم لیگ ن فرانس، خزانچی مسلم لیگ ن فرانس محمد شکیل بھٹی ،پاکستان مسلم لیگ ن فرانس کے سنئیر رہنما،چوہدری شاہد فاروق لنگڑیال نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کے جنرل اسمبلی میں ہونے والے خطاب نے پاکستانی قوم کا سر فخر سے بلند کردیا ہے۔

وزیر اعظم نے کشمیر اور دہشت گردی سمیت تمام اہم ایشوز پر پاکستان کا مقدمہ بہترین انداز میں پیش کیا ہے جس پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں،وزیر اعظم کے ولولہ انگیز خطاب نے بھارت کو مجرموں کے کٹہرے میں کھڑا کردیا ہے۔

اقوام متحدہ سے بھارتی مظالم کی تحقیقات کا مطالبہ بہت اہمیت کا حامل ہے جس سے بھارت پوری دنیا میں بے نقاب ہوگا،اقوام متحدہ سے بھارتی مظالم کی تحقیقات کا مطالبہ بہت اہمیت کا حامل ہے جس سے بھارت پوری دنیا میں بے نقاب ہوگا۔

مفتی ابوہریرہ محی الدین نے کہا کہ پڑوسی ملک پاکستان میں دہشت گردی کرارہا ہے، کشمیریوں پر مظالم بھی ڈھارہا ہے اور الزام تراشی بھی پاکستان کے خلاف کی جاتی ہے، وزیر اعظم نے بھارت کی دوغلی پالیسی کو عالمی فورم پر بے نقاب کرکے ہر پاکستانی کے دل کی ترجمانی کی ہے