وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہو گا

 Nawaz Sharif

Nawaz Sharif

اسلام آباد (جیوڈیسک) ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار بجٹ تجاویز پر وفاقی کابینہ کو بریفنگ دیں گے۔ اجلاس میں ملک کی سیاسی اور سلامتی کی صورت حال پر بھی غور کیا جائے گا۔

وزیراعظم پانامہ لیکس اور عدالتی کمیشن کے قیام کے معاملے پر کابینہ ارکان کو اعتماد میں لیں گے۔

اجلاس میں پانامہ لیکس پر دیگر سیاسی جماعتوں سے رابطوں اور مسلم لیگ ن کی رابطہ عوام مہم پر بھی بات چیت کی جائے گی۔ یاد رہے وفاقی کابینہ کا اجلاس سات ماہ بعد ہو رہا ہے۔