وزیراعظم نواز شریف نے بہترین سفارتکاری کا مظاہرہ کرتے ہوئے دنیا کو بھارت کا اصل چہرہ دکھا دیا

Nawaz Sharif

Nawaz Sharif

پیرس (زاہد مصطفی اعوان) بھارت چاہے جتنا بھی جنگی جنون پیدا کر لے وزیر اعظم نواز شریف نے امریکہ میں بہترین سفارتکاری کا مظاہرہ کرتے ہوئے دنیا کو بھارت کا اصل چہرہ دکھا دیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن فرانس کے صدر چوہدری ریاض پاپا۔چیئرمین چوہدری شاہین اختر ۔جنرل سیکرٹری شیخ وسیم اکرم نے مقامی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہو ئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ وزیر اعظم نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم سے دنیا کو آ گاہ کیا۔ اور کشمیریوں کے حق خود ارادیت کی کوئی لگی لپٹی لگائے بغیر حمایت کی۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کی جنرل اسمبلی میں تقریر اور امریکہ میں آزادی کشمیر کے لیے لابنگ سے آ زادی کے لیے بھارت کے خلاف صف آرا کشمیریوں کے حوصلے بڑے ہیں اور وہ ایک نئے جوش و جذبے سے آ زادی کے لیے پر امن جدو جہد جاری رکھیں گے۔

چوہدری ریاض پاپا نے کہا کہ کتنے افسوس کی بات ہے کہ ایک طرف تو وزیر اعظم دنیائے عالم میں مظلوم کشمیریوں کے لیے جنگ لڑ رہے ہیں اور دوسری طرف عمران خان ملک میں افراتفری پھیلانے کے درپے ہیں۔ اور اب یہ سمجھنے کے لیے کسی سائنسی فار مولے کی ضرورت نہیں کہ اسکا فائدہ کسے ملے گا۔ اور بھارت انکی باتوں کو کس طرح بڑھا چڑھا کر کشمیریوں کی جدو جہد کو سبو تاژ کرنے کی کوششیں کرے گا۔ پاکستان کواتحاد واتفاق اور قومی یکجہتی کی جتنی ضرورت آج ہے پہلے کبھی نہ تھی۔