وزیراعظم نوازشریف کی کرغزستان کے وزیراعظم سے ملاقات

Nawaz Sharif And Sariev Temir

Nawaz Sharif And Sariev Temir

بشکیک (جیوڈیسک) وزیراعظم نواز شریف دو روزہ سرکاری دورے پر کرغزستان پہنچ گئے جہاں انہوں نے اپنے میزبان ہم منصب سے ملاقات کی اور دوطرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا۔

کرغزستان کے وزیراعظم سے ملاقات میں وزیراعظم نواز شریف کا کہناتھاکہ دونوں ملک مشترکہ ثقافتی اور مذہبی ورثے کے حامل ہیں ، دونوں ملک خطے میں خوشحالی،امن اوراستحکام کے لیےکوشاں ہیں،کرغزستان میں جمہوری اقدار کے فروغ کو سراہتے ہیں۔