وزیراعظم نوازشریف کو عالمی رہنماؤں کا فون، خیریت دریافت کی

leaders

leaders

لندن (جیوڈیسک) وزیراعظم نوازشریف کے آپریشن کی کامیابی کے لیے دنیا بھر سے سیاسی رہنماؤں کی جانب سے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا ہے۔

گزشتہ روز بھارتی وزیراعظم نریندرمودی نے ایک ٹوئٹ میں نواز شریف کی اوپن ہارٹ سرجری پر ان کی خیریت دریافت کی تھی جب کہ آج وزیراعظم سے ٹیلیفونک گفتگو میں انہوں نے آپریشن کی کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ ترک صدر رجب طیب اردگان نے بھی وزیراعظم نوازشریف کو فون کیا جس میں انہوں نے ان کی اوپن ہارٹ سرجری کی کامیابی اور جلد صحت یابی کے لئے دعا دی۔ تاجک صدر نے وزیراعظم نواز شریف کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ نواز شریف کو آپریشن کے بعد جلد صحتیاب کرے۔

دوسری جانب سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے ادارے کامسٹیک کی جنرل اسمبلی میں او آئی سی کے تمام رکن ممالک شریک ہیں جہاں وزیراعظم نواز شریف کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی گئی۔

واضح رہے کہ وزیراعظم نواز شریف ان دنوں علاج کی غرض سے لندن میں موجود ہیں جہاں ان کی کی اوپن ہارٹ سرجری آج ہوگی جس کے تمام ترانتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں جب کہ ان کے اہل خانہ، وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف اورحمزہ شہباز سمیت خاندان کے دیگر افراد بھی لندن میں موجود ہیں۔