وزیر اعظم نواز شریف مظفر آباد پہنچ گئے

Nawaz Sharif

Nawaz Sharif

مظفر آباد (جیوڈیسک) وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف ایک روزہ دورے پر مظفر آباد پہنچ گئے۔

دورہ مظفرآباد کے دوران وزیراعظم نواز شریف جموں کشمیر کونسل کے اجلاس کے علاوہ آزاد کشمیر کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے مجوزہ اجلاس کی بھی صدارت کریں گے۔

وزیر اعظم پاکستان اپنے دورے کے دوران کنٹرول لائن پر بھارتی افواج کی فائرنگ سے متاثر ہونے والے خاندانوں میں امدادی رقوم کے چیک بھی تقسیم کریں گے۔

نواز شریف آزاد کشمیرکی تعمیرو ترقی کے لیے اربوں روپے کے پیکج کا اعلان کریں گے۔