وزیراعظم نوازشریف کی نریندرمودی کو پٹھان کوٹ حملے کی تحقیقات میں تعاون کی یقین دہانی

Nawaz Sharif and Narendra Modi

Nawaz Sharif and Narendra Modi

نیودہلی (جیوڈیسک) وزیراعظم نوازشریف نے بھارتی ہم منصب نریندر مودی کو فون کیا اور پٹھان کوٹ ایئربیس حملے کی تحقیقات میں مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق وزیراعظم نواز شریف 3 روزہ سرکاری دورے پر سری لنکا میں موجود ہیں جہاں سے انہوں نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو فون کیا اور پٹھان کوٹ ایئربیس حملے کی تحقیقات میں مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔

واضح رہے کہ بھارتی پنجاب میں سرحد کے قریب واقع پٹھان کوٹ ایئربیس پر2 جنوری کوفورسز کی وردی میں ملبوس حملہ آوروں نے حملہ کیا جس کے بعد 3 روز تک ایئربیس کو یرغمال بنائے رکھا۔