وزیراعظم نواز شریف نے 16-2015 کے سالانہ ترقیاتی بجٹ کی منظوری دے دی

Nawaz Sharif chaired National Economic Council Meating

Nawaz Sharif chaired National Economic Council Meating

اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیراعظم نواز شریف نے قومی اقتصادی کونسل کے اجلاس کے بعد مالی بجٹ 16-2015 کے سالانہ ترقیاتی بجٹ کی منظوری دے دی۔

قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس وزیر اعظم نوازشریف کی زیرصدارت ہوا جس میں خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان کے گورنرز سمیت، چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ، وزرائے خزانہ سمیت وفاقی وزرا نے شرکت کی۔ اس موقع پراجلاس کو 15-2014 کے دوران ملکی معیشت اور آئندہ مالی سال کے لئے اہداف کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔

اجلاس میں یکم جولائی سے شروع ہونے والے اگلے مالی سال کے لئے ترقیاتی بجٹ کی منظوری بھی گئی جب کہ اس موقع پر صوبوں کے مطالبے پر صحت کے لئے 11 ارب 10 کروڑ روپے مختص کرنے کا فیصلہ کیا گیا اور بہبود آبادی کے لئے 5 ارب 20 کروڑ روپے رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔ اسی طرح واٹر کورسز کے لئے رواں مالی سال 2 ارب روپے جاری کرنے پر بھی اتفاق ہوا۔

کراچی میں پانی کے منصوبے کے فور کے لئے 2 اور آئندہ مالی سال 50 کروڑ روپے مختص کرنے کا فیصلہ کیا گیا تو اجلاس کے دوران وزیراعلی سندھ سید قائم علی شاہ نے کراچی کے پانی کے منصوبے کے لئے مزید فنڈز کا مطالبہ کیا جس پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ شاہ جی آپ فکر نہ کریں ضرورت پڑی تو مزید پیسے بھی جاری کئے جائیں گے۔