وزیراعظم نواز شریف آج شمالی وزیرستان ایجنسی کا دورہ کریں گے

Nawaz Sharif

Nawaz Sharif

اسلام آباد (جیوڈیسک) ترجمان وزیراعظم ہاؤس کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف آج شمالی وزیرستان ایجنسی کا دورہ کریں گے اور کرم تنگی ڈیم منصوبے کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔

منصوبے سے 83.4 میگا واٹ بجلی پیدا ہو گی جبکہ ڈیم میں 12 لاکھ ایکڑ فٹ پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش ہو گی۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ کرم تنگی ڈیم دو مراحل میں مکمل کیا جائے گا۔ منصوبے کا پہلا مرحلہ تین سال میں مکمل ہو گا۔