وزیراعظم نوازشریف کا نجی ایئرلائنز کے کرایوں میں اضافے کا نوٹس

Nawaz Sharif

Nawaz Sharif

اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیراعظم نوازشریف نے نجی ایئرلائنز کی جانب سے کرایوں میں من مانے اضافے کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ محکموں کو انکوائری کا حکم دیا ہے۔

وزیراعظم نوازشریف نے نجی ایئرلائنز کی جانب سے کرایوں میں من مانے اضافے کا نوٹس لے لیا جب کہ وزیراعظم نے کرایوں کے غیر منصفانہ اضافے پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ محکموں کو انکوائرئ کا حکم دیا ہے۔ وزیراعظم نے 48 گھنٹوں میں غیر منصفالہ فیصلہ منسوخ کیا جائے۔

واضح رہے پی آئی اے اور پائلٹس ایسوسی ایشن کی تنظیم پالپا کے درمیان جاری تنازع کے باعث پروازوں کا شیڈول بری طرح متاثر ہورہا ہے اور اب تک اندرون و بیرون ملک جانے والی 65 سے زائد پروازیں منسوخ ہو چکی ہیں جب کہ درجنوں تاخیر کا شکار ہیں جس کی وجہ سے مسافر بہت پریشان ہیں اور اس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے نجی ایئرلائنز من مانے کرایے وصول کررہےہیں۔