وزیراعظم نواز شریف شنگھائی تعاون تنظیم سربراہ اجلاس میں شرکت کے لیے چین روانہ

Nawaz Sharif

Nawaz Sharif

اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیر اعظم نوازشریف شنگھائی تعاون تنظیم سربراہ اجلاس میں شرکت کے لیے چین روانہ ہو گئے ۔ وزیر اعظم کے ہمراہ وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف ، احسن اقبال ، طارق فاطمی بھی چین گئے ہیں۔

شنگھائی تعاون تنظیم کا چودہواں اجلاس چین کے شہر چنگ ژو میں ہو رہا ہے جس میں قازقستان، کرغزستان، روس، تاجکستان اور چین کے وزرائے اعظم بھی شرکت کریں گے۔

وزیر اعظم اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے ، اجلاس میں دہشت گردی اور انتہا پسندی کے مشترکہ خطرات سے نمٹنے کا ایجنڈا سر فہرست ہے جبکہ معیشت ، تجارت ، ٹرانسپورٹ اور عوامی رابطوں کے فروغ پر بھی بات ہو گی اس دوران وزیر اعظم نواز شریف چینی ہم منصب سے بھی ملاقات کریں گے۔

اجلاس کے دوران پاکستان اور بھارت کو تنظیم کی مستقل رکنیت دی جائے گی۔