وزیراعظم نواز شریف دورۂ ایران کے بعد سوئٹزرلینڈ کیلئے روانہ

Prime Minister Nawaz Sharif

Prime Minister Nawaz Sharif

تہران (جیوڈیسک) وزیراعظم نواز شریف دورۂ ایران کے بعد سوئٹزرلینڈ کے لیے روانہ ہوگئے جہاں وہ ورلڈ اکانومک فورم کے سالانہ اجلاس میں شرکت کریں گے۔

ورلڈ اکانومک فورم کا اجلاس 20 سے 25 جنوری تک سوئٹزرلینڈ کے شہر ڈیوس میں ہوگا۔ وزیراعظم نواز شریف ورلڈ اکانومک فورم کے اجلاس میں سرمایہ کاری، تجارت اور کاروبار کے لیے پاکستان میں مواقع سے شرکا کو آگاہ کریں گے۔

وزیراعظم نواز شریف کئی بین الاقوامی تقریبات میں بھی شرکت کریں گے اور یورپ کی جدید ترین نیوکلیئر لیبارٹری سرن کا بھی دورہ کریں گے۔