وزیراعظم کا ناروے اور ملائیشیا کے وزرائے اعظم اور انڈونیشیا اور فلپائن کے صدور کو فون

Nawaz Sharif

Nawaz Sharif

اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیراعظم نواز شریف نے ناروے اور ملائیشیا کے وزرائے اعظم اور انڈونیشیا اور فلپائن صدور کو فون کر کے ہیلی کاپٹر حادثے پر اظہار تعزیت کی۔

وزیر اعظم نواز شریف نے تین وفاقی وزراء کو سفیروں اور ان کی بیگمات کی میتیوں کے ساتھ جانے کی ہدایت کر دی۔ عبدالقادر بلوچ ناروے ، احسن اقبال ملائیشیا اور انڈونیشیا ، خرم دستگیر خان فلپائن جائینگے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ وفاقی وزراء متعلقہ ملکوں میں حکومت اور عوام کیطرف سے اظہار تعزیت کرینگے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف جلد ناروے، انڈونیشیا، ملائیشیا اور فلپائن کے وزرائے اعظم سے خود رابطہ کر کے حادثے میں ہلاکتوں پر تعزیت کریں گے اور انہیں حادثے کی تفصیلات سے بھی آگاہ کریں گے۔