وزیراعظم آج ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچیں گے

Nawaz Sharif

Nawaz Sharif

کراچی (جیوڈیسک) وزیراعظم میاں نواز شریف آج ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچیں گے۔ وہ پاک بحریہ کی سالانہ جنگی مشق سی اسپارک 2015 ءکا جائزہ لیں گے۔

کراچی دورے کے موقع پر وزیراعظم میاں نواز شریف پاک بحریہ کی جنگی مشق سی اسپارک 2015 ءمیں شرکت کریں گے۔

وزیراعظم گہرے سمندر میں پاک بحریہ کی جنگی مشقوں اور دیگر افواج کے ساتھ رابطوں اور مشترکہ آپریشنل صلاحیتوں کا مشاہدہ کریں گے۔

وزیراعظم کی اقلیتی برادری کی تقریب میں شرکت بھی متوقع ہے۔