وزیراعظم نے اپوزیشن کے سوالوں کے جواب نہیں دئیے، استعفیٰ دیں

Punjab Assembly

Punjab Assembly

لاہور (جیوڈیسک) پنجاب اسمبلی میں متحدہ اپوزیشن نے وزیراعظم سے فوری طور پر مستعفی ہونے کا مطالبہ کر دیا، قرارداد پنجا ب اسمبلی میں جمع کروا دی۔

پنجاب اسمبلی میں جمع کروائی گئی قرار داد کے مطابق وزیر اعظم پاکستان کی قومی اسمبلی میں کی جانے والی تقریر کے دوران اپوزیشن کی طرف سے پانامہ لیکس کے حوالے سے اٹھائے گئے سات سوالات کے جوابات دینے میں بری طرح ناکام رہے ہیں جس کی وجہ سے ملک میں مایوسی پائی جاتی ہے۔

قرار داد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ وزیراعظم پاکستان فوری طور ہر اپنے عہدے سے مستعفی ہو جائیں، قرار داد پاکستان تحریک انصاف کے پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید، پیپلز پارٹی کے سردار شہاب الدین، مسلم لیگ ق کے سردار وقاص حسن اور تحریک انصاف کے محمد سبطین خان نے جمع کروائی ہے۔