وزیر اعظم نے پی آئی اے کے معاملات پر غور کیلئے اہم اجلاس طلب کر لیا

Nawaz Sharif

Nawaz Sharif

اسلام آباد (جیوڈیسک) پی آئی اے پر ہونے والے اجلاس کی صدارت وزیر اعظم نواز شریف کریں گے۔

اجلاس میں چیئرمین پی آئی اے، ایوی ایشن ڈویژن کے ارباب اختیار اور پی آئی اے حکام شرکت کریں گے۔ اجلاس میں نئی ایئر لائن کے معاملے پر بھی بات چیت ہو گی۔

چیئرمین قومی ایئر لائن ادارے کی کارکردگی پر بریفنگ دیں گے۔ اجلاس میں پی آئی اے کی نجکاری کے معاملے پر بھی گفتگو ہو گی۔