بھارتی وزیر اعظم کا حالیہ بیان بلوچستان میں انکی مکروہ دہشتگرد جرائم کا اعتراف جرم ھے۔ گوھر الماس خان

Pakistan Independence Day Ceremony

Pakistan Independence Day Ceremony

ہیلی فیکس برطانیہ (بابر علی چیمہ سے) بھارت مقبوضہ کشمیر میں اپنی شکست کا بدلہ بلوچستان میں دہشتگردی کرا کے لینا چاہتا ھے اور بھارتی وزیر اعظم کا حالیہ بیان بلوچستان میں انکی مکروہ دہشتگرد جرائم کا اعتراف جرم ھے۔

ان خیالات کا اظہار معروف برطانوی سکالر اور کمیونٹی راہنما گوھر الماس خان نے ہیلی فیکس میں استحکام پاکستان کونسل کے یوم آزادی کے حوالے سے منعقدہ خصوصی سیمینار میں کیا. جس کا انعقاد معروف صحافی زاہد مرزا نے کیا تھا۔

سیمینار سے پاکستانی کونسل جنرل احمد امجد علی، شیڈو منسٹر عمران حسین، ممبر یورپی پارلیمنٹ امجد بشیر، لارڈ میئر عجیب، لارڈ میئر راجہ غضنفر خالق اور دیگر قائدین نے بھی خطاب کیا۔