وزیراعظم کی شاہ سلمان سے ملاقات، خلیجی ممالک کے درمیان کشیدگی پر گفتگو

Nawaz Sharif

Nawaz Sharif

ریاض (جیوڈیسک) وزیراعظم نواز شریف قطر اور خلیجی ممالک میں کشیدگی ختم کرانے کے مشن پر سعودی عرب پہنچے۔ شاہی محل میں شاہ سلمان نے وزیر اعظم اور آرمی چیف کا پرتپاک استقبال کیا۔ اس اہم دورے میں آرمی چیف، مشیر خارجہ اور وزیر خزانہ بھی وزیر اعظم کے ہمراہ تھے۔

وزیراعظم اور آرمی چیف نے سعودی حکام سے ملاقاتوں میں قطر کے ساتھ کشیدگی کم کرنے کیلئے بات چیت شروع کرنے پر زور دیا۔

وزیر اعظم چاہتے ہیں کہ پاکستان خلیجی ممالک میں ثالثی کا کردار ادا کرے تاکہ مسلم ممالک اختلافات چھوڑ کر خوشحالی کے سفر میں متحد ہو سکیں۔