وزیر اعظم آج اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے

Nawaz Sharif

Nawaz Sharif

اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیر اعظم آج اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کریں گے۔ وزیراعظم کشمیر کا مقدمہ بھرپور انداز میں اقوام عالم کے سامنے رکھیں گے۔

وزیراعظم مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت اور کشمیریوں کے لہو سے کھیلنے کے بھارتی عزائم کو بھی بے نقاب کریں گے۔

وزیر اعظم اپنی تقریر میں مطالبہ کریں گے کہ عالمی برادری بھارت کو کشمیریوں کیخلاف ننگی جارحیت سے روکے۔ وزیراعظم اپنی تقریر میں عالمی برادری کو یہ بھی باور کرائیں گے اگر بھارت کو جارحیت سے نہ روکا گیا تو نہ صرف یہ خطے بلکہ عالمی امن کیلے بھی خطرہ بن سکتا ہے۔

وزیر اعظم دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں اور آپریشن ضرب کی کامیابیوں کا بھی ذکر کریں گے۔ وزیر اعظم دنیا میں مہاجرین کے مسلئے اور معاشی نا ہمواری کو بھی اپنی تقریر کا حصہ بنائیں گے اور مہاجرین کی باعزت واپسی کے اقدامات پر زور دیں گے۔