وزیراعظم اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کیلئے امریکہ روانہ

Nawaz Sharif

Nawaz Sharif

اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیراعظم نواز شریف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 70 ویں اجلاس میں شرکت کیلئے امریکہ روانہ ہو گئے ہیں۔

ترجمان کے مطابق وزیراعظم نواز شریف اقوام متحدہ کے 17ویں اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کیلئے امریکہ روانہ ہو گئے ہیں۔

وزیراعظم سیکرٹری جنرل کی جانب سے سربراہان مملکت کے اعزاز میں دیئے جانے والے استقبالیے کے ساتھ صنفی مساوات اور خواتین کو بااختیار بنانے کے حوالے سے عالمی رہنماؤں کے اجلاس میں بھی شرکت کرینگے۔

وزیراعظم پاکستان اور امریکی صدر امن کے حوالے سے منعقدہ سربراہی اجلاس کی مشترکہ میزبانی بھی کرینگے، اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس کی بحث میں حصہ لیں گے اور اجلاس سے خطاب بھی کرینگے۔