وزیر اعظم کا دورہ، ہزارہ یونیورسٹی کو دو روز کیلئے بند کرنے کا فیصلہ

 Hazara University

Hazara University

ہزارہ (جیوڈیسک) وزیر اعظم کے دورہ مانسہرہ کے موقع پر ہزارہ یونیورسٹی دو روز کیلئے بند کر دی گئی۔ بوائز ہاسٹل بدھ کی شام چار بجے تک خالی کرنے کا حکم، گرلز ہاسٹل کی طالبات چوبیس گھنٹے ہاسٹل میں ہی رہیں گی۔

رجسٹرار آفس ہزارہ یونیورسٹی کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق وزیر اعظم کے جمعرات کو دورہ کے موقع پر ہزارہ یونیورسٹی دو روز کیلئے بند کر دی گئی ہے۔

سیکورٹی وجوہات کی بناء پر یونیورسٹی انتظامیہ نے بوائز ہاسٹل بدھ کی شام چار بجے تک خالی کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے جبکہ خواتین ہاسٹل میں موجود طالبات 24 گھنٹے ہاسٹل میں ہی رہیں گی۔