وزیراعظم کا دورہ سعودیہ و ایران ،خیرمقدم کرتے ہیں،لیاقت بلوچ

Liaqat Baloch

Liaqat Baloch

لاہور (جیوڈیسک) سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کے سعودی عرب اور ایران کے دورے کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ وزیراعظم ڈھاکہ بھی جائیں اور نام نہاد جنگی جرائم کے ٹریبونلزکے ذریعے سزاؤں پر احتجاج کریں۔

لاہور میں جماعت اسلامی خواتین ونگ نے بنگلہ دیش میں سزاؤں کے خلاف مظاہرہ کیا۔ اس موقع پر اپنے خطاب میں لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ عالم اسلام بھی بے حسی ترک کرے اور شیخ حسینہ واجد حکومت کے ظالمانہ اقدامات کے خلاف آواز بلند کرے ۔یہ معاملہ او آئی سی اور اقوام متحدہ میں اٹھایا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ بنگلہ دیشی حکومت بھارت کی ایما پر سہ فریقی معاہدے کو سبوتاژ کر رہی ہے۔