وزیر اعلیٰ نے خواتین پر تشدد کی روک تھام کیلئے اتھارٹی کی منظوری دے دی

Shahbaz Sharif

Shahbaz Sharif

لاہور (جیوڈیسک) وزیر اعلیٰ پنجاب نے خواتین پر تشدد کی روک تھام کیلئے اتھارٹی کی منظوری دے دی ، اتھارٹی کے تحت قائم کئے جانے والے مراکز پر پولیس آفیسر ، پراسیکیوٹر ، ماہر نفسیات سمیت تمام تر سٹاف خواتین پر مشتمل ہو گا ۔ خواتین کے لئے خوشخبری گھریلو تشدد کے خلاف اتھارٹی کے قیام کی منظوری مل گئی ۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کے حکم پر خواتین پر تشدد کی روک تھام کے لئے قائم اتھارٹی کے تحت بننے والے مراکز پر انصاف کی فراہمی کیلئے تمام سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے جن میں ایف آئی آر کا اندراج ،پراسیکیوشن ، میڈیکولیگل ، فرانزک ، ماہر نفسیات اور شیلٹر ہوم وغیرہ شامل ہونگے ۔

سپیشل مانیٹرنگ یونٹ لا اینڈ آرڈر کے سینئر ممبر سلمان صوفی کے مطابق اتھارٹی کے ممبران میں سابق خواتین جج ، اعلیٰ سرکاری حکام اور وکلا شامل ہو نگے جو مراکز کے قیام کیلئے تمام تر مراحل کی مانیٹرنگ کریں گے اور تشدد کی شکار خاتون کو انصاف کی فراہمی یقینی بنانے میں معاون ہونگے ۔ خواتین کے لئے بنائے گئے مراکز پر پولیس آفیسر ، پراسیکیوٹر ، ماہر نفسیات سمیت تمام تر سٹاف خواتین پر مشتمل ہو گا ۔