پرنس کا یلو گٹار ایک لاکھ 37 ہزار ڈالر میں نیلام

Prince

Prince

واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکی ریاست کیلیفورنیا کی بیورلے ہلز میں ہونے والی ثقافتی شو کے دوارن نیلام ہونے والا یہ گٹار امریکی فٹ بال ٹیم انڈیانا پولس کلوٹس کے مالک جم ارسے نے خریدا۔

ارسے میوزیک کے آلات خریدنے کے حوالے سے کافی مشہور ہیں۔ اس سے قبل بوب ڈے لین، جان لینن اور جیری گارثیا کے زیرِ استعمال رہنے والی اشیا کی نیلامی ہوئی تو انھیں ارسے نے خریدا تھا۔

واضع رہے کہ پیلے رنگ کا یہ گٹار 1980ء کی دہائی میں نٹ کوپی انٹرپرائزز نے بنایا تھا اور اسے 90 کی دہائی کے وسط تک استعمال کیا جاتا رہا۔

پاپ سٹار پرنس نشہ آور دوا کے زیادہ استعمال کے نتیجے میں رواں برس اپریل میں وفات پا گئے تھے۔