شہزادہ محمد اور پیوٹن کی ملاقات اتوار کو چین میں ہو گی

Prince Mohammad Bin Salman, Vladimir Putin

Prince Mohammad Bin Salman, Vladimir Putin

روس (جیوڈیسک) سعودی عرب کے نائب ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اتوار 4 ستمبر کو روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے چین میں ملاقات کریں گے۔ ملاقات میں دونوں رہنما شام کی صورتحال پر تبادلہ خیال کریں گے۔

واضح رہے کہ سعودی وزیر دفاع ان دنوں چین کے دورے پر ہیں جہاں نے پر انہوں نے چینی حکام سے ملاقاتوں کے علاوہ بیجنگ میں سرمایہ کاری کے دسیوں معاہدوں اور یاد داشتوں پر دستخط کئے ہیں۔