پرنسپل گورنمنٹ ہائی سکول مبارک پور ملک خان زمان اعوان کے ریٹائر ہونے پر ان کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا اہتمام

Khanewal News

Khanewal News

خانیوال ( نوید اشرف کمبوہ) پرنسپل گورنمنٹ ہائی سکول مبارک پور ملک خان زمان اعوان کے ریٹائر ہونے پر ان کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں ای ڈی او ایجوکشن اعزاز احمد جوئیہ’ڈی او ایجوکیشن محمد سلیم بھٹی ‘ ڈسٹرکٹ اکائونٹ آفیسر ریاض ہمراج’ انجینئر فاروق ستار’عبدالمتین’ملک لیاقت پرنسپل گورنمنٹ پبلک ہائی سکول’ اعجاز بھٹی ‘سردار آفتاب احمد وٹوسمیت دیگر اساتذہ نے شرکت کی ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اعزاز احمد جوئیہ نے کہا کہ کسی بھی سرکاری ملازم کا باعزت ریٹائر ہونا کسی بڑے اعزاز سے کم نہیں کیونکہ ایمانداری ‘دیاتنداری اور جانفشانی سے اپنے فرائض سرانجام دینے والا ملازم ہی باعزت ریٹائرمنٹ پاتا ہے اس لیے دوسرے ملازمین کیلئے ملک خان زمان اعوان کی تقلید کرنی چائیے ۔

اس موقع پر ریٹائر ہونیوالے پرنسپل گورنمنٹ ہائی سکول مبارک پور ملک خان زمان اعوان نے کہا کہ میرے لیے آج کا دن بہت خوشی کا حامل ہے میں نے گورنمنٹ ہائی سکول مبارک پور میں 38سال سروس کی اور تعلیم کو عبادت سمجھ کراپنے فرائض سرانجام دئیے اور ایمانداری سے اپنی سروس کو مکمل کیا ۔اس موقع پر ڈی او ایجوکیشن محمد سلیم بھٹی نے بھی خطاب کیا ۔آخر میں ای ڈی او ایجوکیشن اعزاز احمد جوئیہ ‘محمد سلیم بھٹی نے ان کو یادگاری شیلڈ پیش کی ۔