قیدیوں کے تبادلے پر مذاکرات سے قبل اسرائیل کو قیدی رہا کرنا ہوں گے: حماس

Hamas

Hamas

غزہ (جیوڈیسک) اسلامی تحریک مزاحمت حماس نے واضح کیا ہے کہ اسرائیل کو اپنی مغوی فوجیوں کی رہائی کے لیے نئے مذاکرات سے قبل گرفتار کیے گئے فلسطینیوں کو چھوڑنا ہوگا۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق حماس کیتر جمان سامی ابوزھری نیاپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اسرائیل پرواضح کر دیا گیا ہے کہ اگر وہ اپنے مغوی فوجیوں کی رہائی چاہتا ہے تو قیدیوں کے تبادلے کے سابقہ معاہدے کی شرائط پرعمل درآمد کرے۔2010 ء میں حماس اور اسرائیل کے درمیان طے پائے معاہدے کے تحت 1050 فلسطینیوں کورہا کیا گیا تھا تاہم پچھلے سال اسرائیلی فوج نے رہائی پانے والے درجنوں فلسطینیوں کو دوبارہ حراست میں لے لیا تھا۔

حماس نے واضح کیا ہے کہ اسرائیل کو اپنے فوجیوں کو چھڑانے کے لیے کسی نئی بات چیت سے قبل گیلاد شالیت کے بدلے میں رہا ہونے والے ان فلسطینیوں کو چھوڑنا ہوگا جنہیں دوبارہ گرفتار کر لیا گیا تھا۔