جیلیں اصلاح خانوں کی بجائے عقوبت خانے بن چکی ہیں ‘ کامن لیگ

Prisons

Prisons

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کو فلاحی ریاست بنانے کے عزم و پالیسی کے ساتھ میدان سیاست میں قدم کھنے والی نئی سیاسی جماعت دی کامن لیگ کے کنوینر شجاع الرحمن نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ دہشتگردی و بد امنی کی بنیادی وجوہات میں بنیاد پرستی اور سماجی مسائل کے علاوہ جیلوں کے ماحول کا بھی بڑا عمل دخل ہے۔

جہاں کا غیر انسانی ماحول قیدیوں کی اصلاح کی بجائے ان میں نفرت و بغاوت کو جنم دیتا ہے اور جیل سے باہر آنے کے بعد اپنے ساتھ جیل میں ہونے والی ہر زیادتی کا انتقال لینے کیلئے خونخواری کے مظاہرے اور معاشرے کا امن برباد کرنیے پر مجبور کرتا ہے۔

اسلئے کامن لیگ عوامی حمایت سے جیلوں اور قیدیوں پر بھی بھرپور توجہ دیگی ۔شجاع الرحمن نے بتایا کہ دی کامن لیگ جیلوں کے روایتی تصور کا خاتمہ کرکے نہ صرف قیدیوں کو فنی تربیت فراہم کرے گی بلکہ جیلوں میںمقید افراد کو ان کی صلاحیتوں کے مطابق روزگار فراہم کرکے اس کا معاوضہ قیدیوں کے اہلخانہ کو پہنچایا جائے گا۔

تاکہ قیدیوں کے اہلخانہ معاشی مسائل سے محفوظ رہیںاور ان کے دلوں میں قیدی کے لئے عزت و احترام برقرار رہے جبکہ رہا ہونے والے قیدیوں کو بھی ان کی تعلیم و ہنر کے مطابق روزگار کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی تاکہ ان کا تشخص محفوظ رہے اور وہ پھر سے جرائم کی جانب راغب ہونے کی بجائے عزت و امن کی زندگی کو ترجیح دیں !۔