کوٹلہ ارب علی خان کی خبریں 28/3/2017

Derakotla

Derakotla

کوٹلہ ارب علی خان : پرائیویٹ تعلیمی اداروں میں وزڈم سکول چنن منفرد اہمیت کا حامل ہے تجربہ کار انتظامیہ اور انتھک اساتذہ کی محنت سے زیر تعلیم بچے تعلیمی میدان میں جھنڈے گاڑ رہے ہیں وزڈم سکول کی انتظامیہ مبارک باد کی مستحق ہے ان خیالات کا اظہار ممبر پنجاب اسمبلی چوہدری شبیر احمد کوٹلہ نے وزڈم سکول چنن کی سالانہ تقریب تقسیم انعامات میں خطاب کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہا کہ تعلیم کے بغیر کوئی بھی معاشرہ ترقی نہیں کر سکتا دیہی علاقوں میں نظام تعلیم کی حالت بہت ابتر ہے پاکستان میں شرح خواندگی کو مزید بہتر بنائے جانے کی اشد ضرورت ہے پرائیویٹ سیکٹر کے تحت چلنے والے کئی اچھے ادارے بچوں کی تعلیم و تربیت میں معاون ثابت ہو رہے ہیں حکومت پنجاب نے بھی صوبہ بھر میں پڑھا لکھا پنجاب پروگرام کے تحت بچوں کوزیور تعلیم سے آراستہ کرنے کیلئے دور رس اقدامات کیے ہیں انھوں نے سکول میں زیر تعلیم بچوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ محنت کرنے والے زندگی کے کسی شعبے میں پیچھے نہیں رہ سکتے ہمیں مایوسیو ں اور پریشانیوں کو ختم کرنا ہو گا معاشرے میں بہت ساری مشکلات آتی ہیں لیکن ہمیں دلیری کے ساتھ آگے بڑھنا ہو گا اس موقع پر معززین علاقہ کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کوٹلہ ارب علی خان( ) ممبر پنجاب اسمبلی چوہدری شبیر احمد کوٹلہ نے وزڈم سکول چنن کی سالانہ تقریب تقسیم انعامات میں خصوصی شرکت کی سکول انتظامیہ کو بہترین انتظامات کرنے پر مبارکباد پیش کی تقریب میں بچوں کے پیش کیے گئے پروگرامز اور ٹیبلوز پر داد دی اور سکول انتظامیہ اور ٹیچرز کی محنت کو سراہا اس موقع پر انکے ہمراہ معززین کی بھرپور تعداد موجود تھی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کوٹلہ ارب علی خان( )ممبر پنجاب اسمبلی چوہدری شبیر احمد کوٹلہ نے حلقہ کا تعزیتی دورہ کیا انھوں نے معروف سماجی شخصیت راجہ شبیر سیکرٹری یونین کونسل کوٹلہ کے والد کی کے اور ثاقب بشیر ایڈوکیٹ کھاریاں کی والدہ کے نماز جنازہ میں شرکت اور پسماندگان سے اظہار تعزیت کیا بعد ازاں انھوں نے چوہدری قمر زمان کائرہ کے کزن چوہدری ماجد کائرہ مرحوم کی وفات پر لالہ موسی میں ان کی رہائش گاہ پر فاتحہ خوانی اور مرحوم کے بلندی درجات کیلئے دعا کی اور پسماندگان سے اظہار تعزیت کیا۔