آج سے تمام پرائیویٹ تعلیمی ادارے اپنے مقررہ شیڈول کے مطابق امتحان لیں گے،طارق جاوید چوہدری

Gujrat

Gujrat

گجرات (جی پی آئی) ڈویژ نل کنونئیر پرائیوٹ سکولز ایسوسی ایشنز و مرکزی صدرAPPSCAطارق جاوید چوہدری نے کہا ہے کہ اعلیٰ عدالتوں کے فیصلے تعلیم دشمن افسران کے منہ پر طمانچہ ہے۔ہم معزز عدلیہ کے انسان دوست اور تعلیم دوست فیصلے کو سراہتے ہیں جس میں بنیادی انسانی حقوق کو مدنظر رکھتے ہوئے عین انصاف پر مبنی فیصلے ہوئے ہیں بیک وقت 2ہائی کورٹس کے فیصلے حق و انصاف کی فتح ہے۔پرائیوٹ تعلیمی ادارے عوام کی حوہشات کے مطابق فروغ تعلیم کے لئے کوشاں ہیں گورنمنٹ سیکٹر اپنی ناکامیوں اور ناہلی پر پرڈالنے کے لیئے مختلف حیلے بہانوں سے پرائیویٹ تعلیمی اداروں کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کرتے رہتے ہیں۔

ان کی نااہلی کی وجہ سے عوام کا اعتماد حکومتی اداروں سے اٹھ چکاہے جس کا واضع ثبوت یہ کہ حکومت گورنمنٹ سکولز پرائیوٹ سیکٹر کے حوالے کررہی ہے محکمہ تعلیم کے کروڑوں روپے ڈکارنے والے افسران صرف زبانی جمع خرچ اور بجٹ رقوم کی بندر بانٹ میں مصروف رہتے ہیں صدرAPPSCAطارق جاوید چوہدری نے کہاکہ آج سے تمام پرائیویٹ تعلیمی ادارے اپنے مقررہ شیڈول کے مطابق امتحان لیں گے اور عدالت حکم کے مطابق انہیں جماعت پنجم،ہشتم،نہم اور دہم کی سمر کیمپ کلاسز لگانے کی اجازت ہے۔لیکن میری تمام اداروں سے اپیل ہے کہ موسم کی سختی کو مدنظر رکھتے ہوئے تمام انتظامات اور اوقات کا خیال رکھا جائے۔