پرائیویٹ میڈیکل کالجز کی نئی داخلہ پالیسی سے ہزاروں طلباء متاثر ہوئے ہیں۔ حسام علی

Lahore

Lahore

لاہور : امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان لاہور ڈویژن کے سیکرٹری اطلاعات حسام علی نے لاہور میں کارکنان سے ایک نشست سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پرائیویٹ میڈیکل کالجز کی نئی داخلہ پالیسی سے ہزاروں طلباء متاثر ہوئے ہیں پاکستان میڈیکل اینڈڈینٹل کونسل اور پرائیوٹ میڈیکل کالجزکی نئی داخلہ پالیسی نے پنجاب کے طلباوطالبات اوران کے والدین کے لئے پریشان کن صورتحال پیدا کی ہوئی ہے۔

حسام علی نے بتایا نے بتایا کہ طلبااور طالبات جوپنجاب کے میڈیکل کالجوں میں فیس بھی اداکر چکے ہیںلیکن داخلوں کی نئی پالیسی کا نوٹیفکشن جاری ہونے کے بعد سینکڑوں طلباء اضطراب کا شکار ہیں۔انہوں نے مطالبہ کیاکہ معاملہ کو جلد از جلد حل کیا جائے تاکہ ہزاروں طلباء اور و الدین میں بے یقینی کی صورتحال کو ختم کیا جائے ۔حسام علی نے کہا طلبا ہمارے ملک کا مستقبل ہیں، اور ان طالب علموں کا مستقبل محفوظ کرنا ارباب اختیار کی ذمے داری ہے ہزاروںطلبا و طالبات کا مستقبل تاریک ہونے کا اندیشہ ہے اس لئے معاملہ کو فوری حل کیا جائے۔