پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن سرائے عالمگیر کے الیکشن برائے سال 2017 کا فائنل اجلاس

Sarai Alamgir

Sarai Alamgir

سرائے عالمگیر (ڈاکٹر تصور حسین مرزا) پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن سرائے عالمگیر کے الیکشن برائے سال 2017 کا فائنل اجلاس مورخہ 18.12.2016 بروز اتوار منعقد ہو رہا ہے۔

پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن میں صدر جنرل سیکرٹری اور فنانس سیکرٹری پر الیکشن ہوگا۔ کوئی بھی پرنسپل مالک سکول اگر ان میں سے کسی بھی عہدے پر الیکشن لڑا چاہتا ہے تو جنوبی سکٹر والے اپنی درخواست سکول کے پیڈ پر ساتھ دو عدد فوٹو مورخہ 17.12.2016بروز ہفتہ شام 5 بجے تک چوہدری عامر نواز موبائل نمبر 03452941786دی ویلج ایجوکیشن اکیڈمی گڈھا جٹاں جمع کروائے جا سکتے ہیں۔

تحصیل بھر کے سکولز مالکان سے التماس ہے کہ مورخہ 18.12.2016 بروز اتوار صبع 10 بمقام دیس پردیس ریسٹورنٹ جی ٹی روڈ کریالہ اپنی حاضری یقینی بنائیے۔