نجی ٹی وی چینل کے دفتر پر حملے کے خلاف پریس کلب و پی ایم سی کا احتجاجی مظاہرہ

Protest

Protest

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) نجی ٹی وی چینل کے دفتر پر حملے کے خلاف پریس کلب و پی ایم سی کا احتجاجی مظاہرہ، حملے کی شدید مذمت ملوث افراد کی گرفتاری و صحافیوں کو تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ، تفصیلات کے مطابق مرکزی صدر پاکستان میڈیا کونسل مہر حمید انور دلو کی خصوصی ہدایت پر پریس کلب مصطفی آباد للیانی(رجسٹرڈ) و پاکستان میڈیا کونسل کے زیر اہتمام احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، مظاہرین نے نجی ٹی وی چینل کے دفتر پر حملے کو آزادی صحافت پر حملہ قرار دیتے ہوئے ملوث افراد کو فوری گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا گیا، پاکستان میڈیا کونسل پنجاب کے آرگنائزر و صدر پریس کلب مصطفی آباد محمد عمران سلفی نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نجی ٹی وی چینل پر حملہ آزادی صحافت پر حملہ ہے۔

ہم میڈیا پر دہشت گردانہ حملوں کی شدید مذمت کرتے ہیں، دہشت گرد اپنی بزدلانہ حملوں کے ذریعے میڈیا کو برغمال نہیں بنا سکتے، میڈیا نے ہر دور میں جابر حکمرانوں، کرپٹ عناصر، ظالموں کے خلاف کلمہ حق بلند کیا ہے اور کرتے رہیں گے، ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ میڈیا کے تحفظ کو یقینی بنائے ،اس موقع پر پاکستان میڈیاکونسل کے مرکزی صدر مہر حمید انور دلو نے کہا کہ پاکستان میڈیا کونسل صحافیوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے پاکستان بھر میں بھر پور احتجاج کرے گی۔

حکومت وقت کو صحافیوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے مجبور کر دے گی، احتجاجی مظاہرہ میں زبیر احمد بھٹی، چوہدری منظور احمد، شاہد عمر،سید اسرار احمد زیدی شاہ،چوہدری اصغر علی، چوہدری ہاشم علی خاں، سردار ہارون اقبال سندھو، ڈاکٹر اصغر علی شہزاد، سعید احمد بھٹی، منیر احمد بھٹی، محمد جمیل سندھو، بابا طارق مقبول، ڈاکٹر محمد اسلم انصاری، ارشد علی شامی، عبدالقیوم مہر،رانا توقیر احمد،ارشد علی جوئیہ، عمر حیات خاں،حافظ طاہر اقبال،قیصر عباس، ڈاکٹر رحمت علی محسن، محمد اکمل کھوکھر، محمدسعید، عبدالمنان سلفی،عبدالرحمان انصاری،محمد راشد مہناس، حاجی عبدالقادر،محمد بوٹا ساگر،ذوالفقار علی ، عمر شاہین ودیگر صحافیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور نجی وی چینل کے دفتر پر حملے میں ملوث افراد کو بے نقاب کرنے کا مطالبہ کیا۔