پریانکا چوپڑا کو دوبارہ بھارتی فلم نگری کی یاد ستانے لگی

Priyanka Chopra

Priyanka Chopra

ممبئی (جیوڈیسک) ہالی ووڈ میں کامیاب ہونے کے باوجود پریانکا چوپڑا کو دوبارہ بھارتی فلم نگری کی یاد ستانے لگی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ میں جنگلی بلی کے نام سے مشہور اداکارہ پریانکا سے جب سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پوچھا گیا کہ وہ بالی ووڈ میں ایک بار پھر کب فلمیں کرنے جارہی ہیں تو اداکارہ نے جواب دیا کہ وہ بالی ووڈ کو بہت یاد کر رہی ہیں اور چاہتی ہیں کہ جلد واپس آکر ایک بار پھر ہندی فلموں میں کام کا آغاز کریں۔

اداکارہ کا کہنا تھا وہ ہندی فلم کرنے کیلئے اب مزید انتظار نہیں کرسکتیں۔اداکارہ کا اپنے ہالی ووڈ پراجیکٹس کے حوالے سے کہنا تھا وہ خود کو بین الاقوامی شہرت یافتہ فلمساز ادارے کا حصہ بننے پر خوش قسمت سمجھتی ہیں۔

واضح رہے پریانکا چوپڑا نے امریکی ڈرامہ سیریل میں اداکاری کے جوہر دکھائے تھے جسے شائقین نے بے حد پسند کیا تھا تاہم اب بھی وہ ہالی ووڈ کے پراجیکٹس میں مصروف ہیں۔