پریانکا نے مداح کو بدتمیزی کرنے پر تھپڑ رسید کر دیا

Priyanka Chopra

Priyanka Chopra

ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ میں جنگلی بلی کے نام سے مشہور اداکارہ پریانکا چوپڑا نے اپنے مداح کو بدتمیزی کرنے پر تھپڑ رسید کر دیا۔

بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے اپنی جاندار اداکاری کے باعث ممتاز مقام رکھتی ہیں یہی وجہ ہے کہ ان کی اداکاری کو دنیا بھر میں پسند کیا جاتا ہے اور دنیا بھر میں ان کے مداحوں کی تعداد کروڑوں میں ہے جب کہ اداکارہ اپنے مداحوں کے ساتھ گھلتی ملتی اور سیلفیاں بھی بناتی رہتی ہیں تاہم انہوں نے بدتمیزی کرنے پر اپنی ہی مداح کو تھپڑ رسید کر دیا۔

پریانکا چوپڑا کا کہنا تھا کہ فلم ’’انجانا انجانی‘‘ کی شوٹنگ کے دوران سیٹ پر ایک مداح نے بازو پکڑ کر تصویریں بنانے سے متعلق پوچھنے لگا جس پر اسے منع بھی کیا لیکن بار بار منع کرنے کے باوجود بد تمیزی پر اس کا کالر پکڑ کر تھپڑ رسید کیا۔
واضح رہے کہ فلم’’انجانا انجانی‘‘ 2010 میں ریلیز کی گئی تھی۔