پریانکا چوپڑا اور گال گیدوت کا 2 جون کو مقابلہ

Priyanka Chopra

Priyanka Chopra

ممبئی (جیوڈیسک) پریانکا چوپڑا اور گال گیدوت کی فلمیں بھارت میں 2 جون کو ریلیز ہونگی۔ بے واچ پریانکا کی ہالی ووڈ میں پہلی فلم ہے جبکہ گال گیدوت بیٹ مین ورسز سپرمین میں جلوہ گر ہو چکی ہیں۔

ونڈر وومن میں گال لیڈ کردار ادا کر رہی ہیں۔

بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا اور ہالی ووڈ کی گال گیدوت کے درمیان سخت مقابلہ ہے۔ پریانکا کی پہلی ہالی ووڈ فلم بے واچ اور گال گیدوت کی ونڈر وومن دو جون کو ایک ساتھ ریلیز ہو رہی ہیں۔

فلم بے واچ انیس سو نواسی مشہور ٹی وی سریز پر مبنی ہے جس میں کچھ لائف گارڈز کی زندگیوں کو پیش کیا گیا ہے۔

بیٹ مین ورسز سپرمین میں ایک چھوٹا سا کردار نبھانے کے بعد گال گیدوت ونڈر وومن میں لیڈ کردار میں جلوہ گر ہو رہی ہیں۔ وہ ایک جنگجو شہزادی کا کردار ادا کر رہی ہیں جو طاقتور اور ذہین کے ساتھ مہربان بھی ہے۔