پریانکا چوپڑا کو ان کی” ناک ”نے مشکل میں‌‌ ڈال دیا

Priyanka Chopra

Priyanka Chopra

لاہور (جیوڈیسک) حال ہی میں شروتی ہاسن کو مبینہ پلاسٹک سرجری کے سبب ٹرول کیا گیا تاہم اداکارہ نے معاملے پریہ کہتے ہوئے کمنٹ کرنے سے انکار کر دیا کہ وہ کسی کو جوابدہ نہیں۔

اب سوشل میڈیا پر پریانکا چوپڑاکوخوب ٹرول کیا جا رہا ہے ، یہ سب ممبئی واپس آنے سے قبل پریانکا چوپڑا کے انسٹا گرام پر اپنی تصویر پوسٹ کرنے کے بعد شروع ہوا اس مخصوص تصویر نے مداحوں کی توجہ اداکارہ کی ناک کی طرف کر دی اور اب یہ گفتگو تھمنے کا نام نہیں لے رہی۔

واضح رہے یہ پہلی بار نہیں کہ اداکارہ کی ناک کے متعلق بات ہو رہی ہو، ایک بار ان سے یہ سوال ٹاک شو میں بھی پوچھا جاچکا ہے۔