پروڈیوسر و ہدایتکار کرن جوہر گلوکار بن گئے

Karan Johar

Karan Johar

ممبئی (جیوڈیسک) پروڈیوسر و ہدایتکار کرن جوہر اداکاری کے میدان میں ناکامی کے بعد گلوکار بن گئے۔

بالی ووڈ ہدایتکار کرن جوہر کا نام کسی تعارف کا محتاج نہیں اب انہوں نے نئے میدان میں قدم رکھ دیا اور موسیقار شیکھر راوجیانی کیلئے اپنی آواز میں گیت ریکارڈ کرا دیا ہے۔

کرن جوہر نے موسیقار شیکھر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپکے ساتھ گیت گانا میرے لیے کسی اعزاز سے کم نہیں ہے۔