پراجیکٹ ڈائریکٹر PDLRMIS پنجاب کی ملی بھگت یا غفلت

Chichawatni

Chichawatni

چیچہ وطنی (تحصیل رپورٹر) پراجیکٹ ڈائریکٹر PDLRMIS پنجاب کی ملی بھگت یا غفلت، لینڈ ریکارڈتحصیل کمالیہ/ پیرمحل میں بے ضابطگیوں اور کروڑوں روپے کی کرپشن میں ملوث اے ڈی ایل آر علی احمد کو اے ڈی ایل آرلینڈڈائریکٹر چیچہ وطنی لگا دیا گیا سماجی فلاحی حلقوں کا حیرت کا اظہار تفصیل کے مطابق علی احمد اسسٹنٹ ڈا ئر یکٹر لینڈ ریکارڈ جوکہ تحصیل کمالیہ/ پیرمحل میں بطور اسسٹنٹ ڈائریکٹر تعیناتی کے دوران مبینہ طورپر لینڈ ریکارڈ میں بے ضابطگیوں کے مرتکب ہونے سمیت کروڑوں روپے کی کرپشن میں ملوث پائے گئے۔

ذرائع کے مطابق چک نمبر768گ ب تحصیل پیرمحل میں ایک مربع زمین رقبہ چراگاہ ملکیت صوبائی حکومت جسکی مالیت کروڑوں روپے بیان کی گئی ہے جوکہ خورشید بی بی نے 2007میں سول کورٹ سے ڈگری حاصل کرکے قبضہ کرلیا ڈسٹرکٹ کلکٹر ٹوبہ ٹیک سنگھ نے زیر دفعہ12/2کے تحت متعلقہ عدالت سے رجو ع کررکھا ہے عدالت میں کیس زیر سماعت ہونے کے باوجود علی احمدسابق اسسٹنٹ ڈا ئر یکٹر لینڈریکارڈنے بھاری مقدار میں رقم لے کر زمین خورشید بی بی کے نام کردی ڈسٹرکٹ کلکٹر کومعلوم ہونے پر انکوائری کی گئی جس میں علی احمدسابق اسسٹنٹ ڈا ئر یکٹر لینڈریکارڈ قصور وار پایاگیا جس پر ڈسٹرکٹ انتظامیہ نے علی احمدسابق اسسٹنٹ ڈا ئر یکٹر لینڈریکارڈ کمالیہ/ پیرمحل کی خدمات پراجیکٹ ڈائریکٹر PDLRMISپنجاب کے حوالے کردی پراجیکٹ ڈائریکٹر PDLRMISپنجاب نے کروڑوں روپے کی کرپشن میں ملوث علی احمدسابق اسسٹنٹ ڈا ئر یکٹر لینڈریکارڈ پیرمحل کو ADLRچیچہ وطنی تعینات کر دیا۔

یادر ہے کہ علی احمد نے اپنی پیرمحل تعیناتی کے دوران تحصیل پیرمحل کے لینڈ ریکارڈ میںسنگین بے ضابطگیاں کی جس پر محکمہ مال کوقانونی پیچیدگیاں پیش آرہی ہے کروڑوں روپے کی کرپشن میںملوث علی احمدسابق اسسٹنٹ ڈا ئر یکٹر لینڈریکارڈ کو ADLRچیچہ وطنی تعینات کرنے پر سماجی فلاحی حلقوںنے پراجیکٹ ڈائریکٹر PDLRMISپنجاب کی کارکردگی پر سوالیہ نشان کھڑے کردیے کیونکہ علی احمد کو پراجیکٹ ڈائریکٹر محکمانہ طورفارغ کرنے کی بجائے من پسند جگہ پر تعینات کر دیا۔