لیہ کی خبریں 12/3/2017

Meeting

Meeting

لیہ (محمد صدیق پرہار) دور رس نتائج کے حامل 14 ارب 86 کروڑ روپے کی لاگت سے 10 میگا پراجیکٹس کی بروقت تکمیل سے ضلع لیہ میں سماجی سہولیات کی بھر پور فراہمی کی جانب اہم سنگ میل ثابت ہوگا اس لیے متعلقہ ادارئے مستعدی و لگن سے خدمات سرانجام دیں۔یہ بات صوبائی وزیر ڈیزاسٹر مینجمنٹ مہر اعجاز احمد اچلانہ نے ترقیاتی منصوبوں کے جائز ہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی ۔ڈپٹی کمشنر واجد علی شاہ موجود تھے۔اجلاس میںوائس چیئرمین ضلع کونسل مہر نور محبوب میلوانہ، اے ڈی سی فنانس منظور احمد خان چانڈیہ،سی ای او صحت ڈاکٹر امیر عبداللہ سامٹیہ،سی ای او تعلیم خالد ہ شاہین ،ایکسیئن بلڈنگ محمد ارشد، ایس ڈی او سجاد حسین ،اے ڈی ایل جی یوسف کلیم ،ایکسین انہارطارق عزیز،اے ڈی کالجز ساجد حسین ،ڈپٹی ڈائریکٹرواٹرمینجمنٹ رشید تنگوانی کے علاوہ دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں بریفنگ کے دوران ڈی او پلاننگ عرفان انجم نے تجویز کردہ منصوبوں کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ تھل کینال ری ماڈلنگ 2ارب روپے کی لاگت سے ،ایم ایم روڈ کی توسیع 5ارب روپے کی لاگت سے ،بہادر سب کیمپس کی اپ گریڈیشن ایک ارب پچاس کروڑ کی لاگت سے ،لیہ تا نواں کوٹ ایک ارب 80کروڑ کی لاگت سے ،میڈیکل کالج کے قیام کا منصوبہ ایک ارب پچاس کروڑ کی لاگت سے ،اربن سیوریج سکیم لیہ سٹی ایک ارب 68کروڑ روپے کی لاگت سے ،فلڈ بند بھکر تا کروڑ 80کروڑ روپے کی لاگت سے ،کیڈٹ کالج کی تعمیر کا مجوزہ منصوبہ 45کروڑ کی لاگت سے ،بوائز ڈگری کالج لدھانہ کی تعمیر کا منصوبہ 45کروڑ روپے اور نشیبی علاقوں کی بحالی کے منصوبوں پر 68کروڑ روپے کی لاگت سے ایسے مجوزہ میگا پراجیکٹس شامل ہیں۔صوبائی وزیر نے کہاکہ ان میگا پراجیکٹس کی تجاویز اور فنڈز کی فراہمی حکومت پنجاب کا ضلع لیہ کی عوام کے لیے تعمیر و ترقی کے سلسلہ میں ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتاہے اور ان کی تکمیل سے ضلع لیہ ترقی یافتہ علاقوں کی صف میں شامل ہونے کی جانب بڑھے گا۔ڈپٹی کمشنر واجد علی شاہ نے اجلا س میں متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ ترقیاتی منصوبو ں کی بروقت تکمیل ،شجرکاری کے فروغ اور صحت کی سہولیات کے لیے کسی قسم کی کوتاہی کیے بغیر مستعدی و لگن سے خدمات سرانجام دیں ورنہ قواعد و ضوابط کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

لیہ(محمدصدیق پرہار )ڈپٹی کمشنر واجد علی شاہ نے ڈی سی کمپلیکس کے سبزہ زار میں دیودار کا پودا لگا کر موسم بہار کی شجر کاری کا باقاعدہ افتتاح کیا۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو نعیم اللہ بھٹی ،ڈی ایف اوجاوید اقبال،ایس ڈی او ماچھو ملک طارق محمود ،ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر نثاراحمد خان ،سیکرٹری ڈسٹرکٹ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی ثنااللہ ریاض نے مختلف اقسام کے پودے لگائے اور شجرکاری مہم کی کامیابی کے لیے دعاکی ۔اس موقع پر ملک آرایف اوز ارشد اقبال ومحمد سلیمان کے علاوہ افسران و میڈیا نمائندگان موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر کہا درخت زمین کا زیور ہیںاور ضلع کوسرسبز بنانے کے لیے شجرکاری مہم کو کامیاب بنانے کے لیے معاشرئے کے ہر فرد کو کردار ادا کرنا چاہیے ۔انہوں نے کہا کہ درخت نہ صرف گلوبل وارمنگ کو کم کرنے کا ذریعہ ہیں بلکہ ماحول کو خوشگواربناتے ہیں۔انہوں نے ہدایت کی کہ تمام سرکاری دفاتر ،اسپتالوں ،سٹرکو ں کے اطراف ،سکولوں اور خصوصاًضلع میں بناے گئے عوامی تفریحی مقامات پر زیادہ سے زیادہ پودے لگائے جائیں اور ان کی مکمل دیکھ بھال اور آبیاری کیجائے۔انہوں نے ڈی ایف او کو ہدایت کی کہ صدیق سنٹرل پارک اور چوک اعظم میں بنائے جانے والے پارک میں سایہ دار اور خوب صورت پودئے لگائے جائیں اور ان کی دیکھ بھال کے لیے متعلقہ اہلکار تعینات کیے جائیں ۔ڈی ایف او نے اس موقع پر بتایا کہ ضلع بھر میں حالیہ شجر کاری مہم کے دوران 9لاکھ پودے لگائے جائیں گے جن میںگورنمنٹ جنگلات میں پانچ لاکھ پودے ،دیگر سرکاری محکمہ جات ،تعلیمی ادارں میںپچاس ہزار پودے جبکہ پرائیوٹ سیکٹر میں ساڑھے تین لاکھ پودے لگائے جانے کا ٹارگٹ ہے جسے پورا کرنے کے لیے محکمہ شبانہ روز کوششیں کررہا ہے اور 14نرسریوں اور 18سیل پوائنٹ کے ذریعے پودوں کی فراہمی کا عمل جاری ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

لیہ ( محمدصدیق پرہار )ایلیٹ پولیس فورس سماج دشمن عناصر کے خلاف بر سر پیکار ، چیلنجز سے نمٹنے کے لئے ضلعی پولیس کی بھر پور معاونت ،فورس کی ویلفیئر کے لئے بھر پور اقدامات کئے جا رہے ہیں ۔ایس ایس پی مخفر عدیل ، ایس پی مانیٹرنگ کا ایلیٹ پولیس لیہ کے جوانوں سے خطاب ،گاڑیوںاورسرکاری سازوسامان کی انسپکشن ،لیہ کی انسپکشن کو ماڈل انسپکشن قراردے دیا۔انچارج ایلیٹ کوتعریفی سرٹیفکیٹ شہدائے لیہ پولیس کی یادگارپرپھول چڑھائے۔تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی مانیٹرنگ ایلیٹ پولیس فورس مخفر عدیل نے لیہ کا دورہ کیا جس کے دوران انہیں ایلیٹ پولیس کمانڈوز کے چاک و چوبند دستہ نے سلامی پیش کی بعدازاں ایلیٹ ملازمین کی رہائشی بارکوں ،سازوسامان اور گاڑیوں کی انسپکشن کی۔ اس موقع پر پولیس دربار کا انعقاد بھی کیا گیا۔ایس ایس پی مانیٹرنگ نے اس موقع پر ایلیٹ پولیس کے جوانوںکو درپیش محکمانہ مسائل کے بار ے میں دریافت کیا اور جوانوں کی طرف سے بتائے گئے مختلف نوعیت کے محکمانہ مسائل کے حل کے لئے اپنے سٹاف کو موقع پر احکامات جاری کئے۔ ایس ایس پی نے جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایلیٹ پولیس فورس سماج دشمن عناصر کیخلاف برسر پیکار ہے اور محکمہ پولیس کی بڑھتی ذمہ داریوں اور تمام تر چیلنجز سے نمٹنے کے لئے ہر اہم موقع پر ضلعی پولیس کی بھرپور معاونت میں ایلیٹ پولیس ہمیشہ پیش پیش رہی ہے ۔انہوں نے ڈی پی او لیہ کی طرف سے پولیس کے لئے کئے گئے ویلفیئر کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایلیٹ پولیس کی ویلفیئر کے لئے اعلی پولیس فسران کی طرف سے بھی بھرپور اقدامات کئے جا رہے ہیں اورفورس کے مورال میں اضافے کیلئے جوانوں کودرپیش محکمانہ مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیاجارہاہے ۔قبل ازیں انچارج ایلیٹ پولیس آفتاب جاوید نے ایلیٹ پولیس لیہ کی کارکردگی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔بعدازاں انہوں نے یاد گارشہدائے پولیس پر پھولوں کی چاد چڑھائی اور دعا کی گئی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

لیہ( محمدصدیق پرہار)ٹریفک پولیس ضلع پولیس کا چہرہ ہوتا ہے جوفرض شناسی سے ڈیوٹی سر انجام دئے رہی ہے ۔یہ بات ڈی پی او لیہ کیپٹن (ر) محمد علی ضیاء نے پولیس لائن میں ٹریفک پولیس دربار کے انعقادپر خطاب کرتے ہوئے کہی ۔تفصیلات کے مطابق پولیس لائن میں ٹریفک پولیس دربار کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں ڈی ایس پی ٹریفک اقبال ظفر ،انچاج ٹریفک انسپکٹر غلام رسول سمیت ضلع کے تمام ٹریفک پولیس افسران و اہلکاران نے شرکت کی۔ ڈی پی او نے دربار میں ٹریفک پولیس افسران و اہلکاران سے در پیش محکمانہ مسائل کی بابت دریافت کیا اور اہلکاران کی طرف سے مختلف نوعیت کے بتائے گئے محکمانہ مسائل کے فوری حل کے لئے موقع پر متعلقہ برانچز کے انچارج کو احکامات جاری کیے۔ڈی پی او لیہ نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹریفک پولیس کسی بھی ضلع پولیس کا چہرہ ہوتی ہے تمام افسران و اہلکاران فرض شناسی سے ڈیوٹی سر انجام دے کر محکمہ کے وقار میں اضافہ کا باعث بنیں ۔ انہوں نے کہا کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر متعلقہ افراد کا چالان کیا جائے اور خوش اخلاقی کا دامن ہاتھ سے نہ چھوٹنے پائے ۔انہوں نے کہا کہ ائندہ سے ہر اہلکار کی کارکردگی کو مانیٹر کیا جائے گااوربہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے اہلکار کوماہانہ بنیاد پر انعامات سے دیے جائیں گے ۔

محمدصدیق پرہار